۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مصطفی جعفر

حوزہ/مرحوم نے اپنی گرانقدر عمر کار خیر میں صرف کی،کارہائے نمایاں انجام دیئے، متعدد امام بارگاہوں اور مساجد کی تعمیر کی، ضرورتمندوں کی مدد کے لئےہمیشہ کوشاں رہے، اسی طرح حوزات علمیہ کی امداد رسانی  کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان،آقای مہدی مہدوی پور نے خادم عزا و بانئ حسینیہ ابوالفضل قم  ایران، الحاج جناب  مصطفی جعفر مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ، آل و اولاد، اسی طرح ہندوستان کے مومنین نیز خوجہ شیعه اثناعشری ورلڈ فیڈریشن  اور علماء حضرات کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

انا للہ وانا الیہ راجعون

خادم اہل بیت ؑ اورشیعوں کی ایک اہم شخصیت جناب حاجی مصطفی جعفر کے انتقال کی خبر ہمارے لئے  غم و اندوہ کا باعث ہوئی ، خدا ان پر اپنی رحمتوں کی بارش کرے، انہوں نے اپنی گرانقدر عمر کار خیر میں صرف کی،کارہائے نمایاں انجام دیئے، متعدد امام بارگاہوں اور مساجد کی تعمیر  کی ، ضرورتمندوں کی مدد کے لئےہمیشہ کوشاں رہے،  اسی طرح  حوزات علمیہ کی امداد رسانی  کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہتے ، انشاء اللہ یہ تمام نیک اعمال خدا کے نزدیک باقیات الصالحات شمار ہوں گے اور انہیں کے ذریعہ مرحوم بارگاہ احدیت میں سرخرو بھی ہوں گے ، لہذا میں اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے  مرحوم کے انتقال پر ان کے اہل خانہ، آل و اولاد، اسی طرح ہندوستان کے مومنین نیز خوجہ شیعه اثناعشری ورلڈ فیڈریشن  اور علماء حضرات کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم کی بارگاہ میں امیدوار ہوں کہ مرحوم کی روح کو اپنی رحمتوں سے نوازے اور انہیں اپنے اولیاء کے ہمراہ محشور فرمائے ، اسی طرح ان کے کار خیر کو صدقہ جاریہ کا درجہ عنایت کرے اور اپنی بے پناہ رحمت و مغفرت سے نوازے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
                   مہدی مہدوی پور
          نمایندہ ولی فقیہ ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .